آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی؛ تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

0
آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی؛ تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی؛ تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

ایران نے امریکا کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی محدود کر دی ہے، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری کارروائیوں کو ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی، اور صرف محدود تعداد میں انتہائی احتیاط کے ساتھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جنگ بندی کے بعد اب تک صرف چند جہاز، جن میں ایک آئل ٹینکر بھی شامل ہے، گزر سکے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ بھی 97 ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

جمعرات کو امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جو جنگ بندی کے اعلان کے بعد پہلی بار 100 ڈالر کی سطح تک پہنچا ہے۔ اس سے ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں 16 فیصد یا تقریباً 18 ڈالر کی تاریخی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی، جو 1983 کے بعد سب سے بڑی یومیہ کمی تھی۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے تحت امریکا نے حملے روکنے اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم لبنان میں بڑھتی کشیدگی کے باعث یہ معاہدہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے