لبنان کا اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے پاکستان سے تعاون طلب، شہباز شریف کی مذمت

0
لبنان کا اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے پاکستان سے تعاون طلب، شہباز شریف کی مذمت

لبنان کا اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے پاکستان سے تعاون طلب، شہباز شریف کی مذمت


شہباز شریف اور نواف سلام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں لبنان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، اور اسی سلسلے میں ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے لبنان اور اس کے عوام پر حملے فوری رکوانے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جس پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے