اداکارہ حنا آفریدی نے کم میک اپ کی وجہ بتا دی

0
اداکارہ حنا آفریدی نے کم میک اپ کی وجہ بتا دی

اداکارہ حنا آفریدی نے کم میک اپ کی وجہ بتا دی

ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اسکرین پر کم یا بالکل میک اپ کے بغیر نظر آنا کیوں پسند کرتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ قدرتی حسن کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنی جلد کو زیادہ کیمیکلز سے بچانا چاہتی ہیں۔

حنا آفریدی، جو ڈراموں ’پہلی سی محبت‘، ’راجا رانی‘ اور ’کچا دھاگا‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں، اس وقت ’مرزا کی ہیر‘ اور ’غلام بادشاہ سندری‘ میں اپنی متاثر کن پرفارمنس کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی جلد قدرتی طور پر صاف ہے، اسی لیے وہ غیر ضروری میک اپ سے گریز کرتی ہیں اور سادہ انداز اپنانا پسند کرتی ہیں۔ ان کے مطابق کم میک اپ نہ صرف جلد کے لیے بہتر ہے بلکہ اس سے اصل شخصیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے