وطن کی یاد یا تضاد؟ صحیفہ جبار خٹک کے بیان پر ملا جلا ردعمل
وطن کی یاد یا تضاد؟ صحیفہ جبار خٹک کے بیان پر ملا جلا ردعمل
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، جس میں انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے رویے پر تنقید کی ہے۔
ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کینیڈا منتقل ہونے کے تجربے پر بات کی۔ کینیڈا میں زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد بیرونِ ملک رہتے ہوئے وہاں کے نظام سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی پاکستان کو یاد کرنے کا اظہار بھی کرتے ہیں، جسے انہوں نے تضاد قرار دیا۔
اداکارہ کے مطابق بعض لوگ دراصل اپنے پرانے طرزِ زندگی اور سہولیات کو یاد کرتے ہیں، لیکن اسے وطن کی محبت کا نام دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کسی دوسرے ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے تو اسے اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا چاہیے۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا ہے جبکہ بڑی تعداد نے اسے سخت اور غیر ضروری تنقید قرار دیا ہے۔
