تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتا دی
تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی اور معروف اداکارہ و پروفیسر تزئین حسین نے اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تزئین حسین نے بتایا کہ ان کے موجودہ شوہر عامر سیدین سے پہلی بات چیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم Instagram کے ذریعے شروع ہوئی۔ ان کے مطابق یہ تعلق ایک قریبی دوست کے ذریعے بنا، جو دو تنہا افراد کو ملوانا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ خود کو وقت دینا اور اپنی شخصیت کو بہتر طور پر سمجھنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنہائی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے اور وہ اپنی ذات کے ان پہلوؤں کو بھی پہچان لیتا ہے جن پر پہلے کبھی غور نہیں کیا گیا ہوتا۔
تزئین حسین کے مطابق پانچ سال کا وقفہ ان کے لیے خود شناسی کا اہم دور تھا، جس میں انہوں نے خود کو نئے انداز سے جانا اور سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ پہلے جیسی نہیں رہیں بلکہ زیادہ مطمئن، پُرسکون اور خود سے آگاہ زندگی گزار رہی ہیں۔
واضح رہے کہ تزئین حسین نے گزشتہ برس اپریل میں عامر سیدین سے دوسری شادی کی تھی۔
