Asian Development Bank کی رپورٹ: بہتری کے باوجود پاکستانی معیشت کو خطرات لاحق
Asian Development Bank کی رپورٹ: بہتری کے باوجود پاکستانی معیشت کو خطرات لاحق
Asian Development Bank نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم مختلف خطرات اب بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی شرحِ نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں یہ بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
اے ڈی بی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث مہنگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ مالی سال 2026ء میں مہنگائی 6.4 فیصد جبکہ 2027ء میں 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
State Bank of Pakistan کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقع ہے، جبکہ نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو سہارا دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تعمیراتی شعبے اور صنعت میں بھی بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
