حکومت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی وفود کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت
حکومت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی وفود کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت
اسلام آباد میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں حکومت نے "اسلام آباد ٹاکس 2026ء” کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا سہولت متعارف کرا دی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی وفود کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت تمام متعلقہ ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شرکاء کو بغیر پیشگی ویزا کے بھی بورڈنگ کی اجازت دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر خصوصی سہولت ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شرکاء کو فوری ویزا اجرا اور دیگر ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ اقدام پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی وفود کو سہولت فراہم کرنے اور اہم مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس خصوصی انتظام کا مقصد شرکاء کی آمد کو آسان اور تیز بنانا ہے تاکہ سفارتی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
