خطے میں کشیدگی برقرار، ایران نے مذاکرات سے قبل شرائط رکھ دیں

0
خطے میں کشیدگی برقرار، ایران نے مذاکرات سے قبل شرائط رکھ دیں

خطے میں کشیدگی برقرار، ایران نے مذاکرات سے قبل شرائط رکھ دیں

تہران میں ایرانی قیادت نے امریکہ کے ساتھ متوقع مذاکرات سے قبل سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان کو کسی بھی جنگ بندی معاہدے سے الگ نہیں رکھا جا سکتا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بغیر نام لیے امریکہ کو خبردار کیا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اتحادی، خصوصاً لبنان اور دیگر مزاحمتی محاذ، اس تنازع کے بنیادی فریق ہیں اور انہیں نظرانداز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مؤقف ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی فریم ورک کا پہلا اور سب سے اہم نکتہ ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی لبنان کے معاملے پر واضح مؤقف دے چکے ہیں، اس لیے اس مسئلے سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

سفارتی حلقوں کے مطابق ایران کا یہ سخت پیغام آنے والے مذاکرات کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے، تاہم اسے خطے میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے