پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

0
پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی نشست میں کل ہونے والی باضابطہ ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایک خفیہ اور محفوظ مقام پر ہوں گے جہاں میڈیا کو رسائی حاصل نہیں ہوگی، جبکہ فریقین کے درمیان براہِ راست ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔

مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہوں گے۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی کے خدوخال اور اعتماد سازی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کو قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات نہ صرف ایران اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری لا سکتے ہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر استحکام کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ موجودہ کشیدگی اور جھڑپیں تقریباً 20 دن سے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکہ 15 نکاتی تجاویز جبکہ ایران 10 نکاتی فریم ورک کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے، جن میں جوہری پروگرام، پابندیاں، آبنائے ہرمز کی سلامتی اور علاقائی استحکام جیسے اہم معاملات شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے