امن کی کوششیں رنگ لے آئیں: شہباز شریف کا ایران-امریکا جنگ بندی میں کردار

0
امن کی کوششیں رنگ لے آئیں: شہباز شریف کا ایران-امریکا جنگ بندی میں کردار

امن کی کوششیں رنگ لے آئیں: شہباز شریف کا ایران-امریکا جنگ بندی میں کردار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنگ رکوانے اور مستقل امن قائم کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں، اور پاکستان انسانی جانوں کے تحفظ اور اللہ کی رضا کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

کابینہ اجلاس میں سفارتی کوششوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے بعد جنگ کے بادل چھٹ گئے اور پاکستان کو یہ موقع ملا کہ وہ اس کشیدگی کو دیرپا امن میں تبدیل کرے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اب بھی جنگ بندی قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے وفد کی قیادت جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی باقر قالیباف اور وزیر خارجہ نے کی۔ دونوں فریقین کے درمیان 21 گھنٹے مسلسل براہ راست مذاکرات ہوئے اور 47 سال بعد پہلی بار دونوں ایک ساتھ بیٹھے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان کی قیادت نے اس کامیابی کے لیے دن رات محنت کی، جس کے نتیجے میں سیز فائر ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات اب بھی زیر التوا ہیں، جنہیں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

شہباز شریف نے اس عمل کو "اسلام آباد امن بات چیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس کے ذریعے مستقل جنگ بندی اور ثالثی کی راہ ہموار ہوئی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاپان کے وزیراعظم سمیت یورپ کے کئی رہنماؤں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عاصم منیر اور دیگر حکام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی اور مسلسل محنت کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے