پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 17 لاکھ طلبا کے ب فارم ریکارڈ میں خامیاں، محکمہ تعلیم کا ہنگامی ایکشن
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 17 لاکھ طلبا کے ب فارم ریکارڈ میں خامیاں، محکمہ تعلیم کا ہنگامی ایکشن
محکمہ تعلیم پنجاب کے تحت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 17 لاکھ طلبا کے ب فارم نمبرز غلط یا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر حکام نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے طلبا کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سکول انفارمیشن سسٹم میں درست ب فارم نمبرز درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی ڈیٹا کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔
مزید برآں، تمام طلبا کو یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی دینے کے عمل کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہر طالب علم کا درست اور مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سکول سربراہان کو تاکید کی گئی ہے کہ ب فارم کی تصدیق کے بعد ہی طلبا کا درست اندراج یقینی بنایا جائے۔
محکمہ تعلیم نے بغیر ب فارم طلبا کا ڈیٹا بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس عمل کے لیے 30 اپریل 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔
