انیمیا کے مریضوں میں کینسر اور اموات کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف، نئی تحقیق سامنے آگئی
انیمیا کے مریضوں میں کینسر اور اموات کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف، نئی تحقیق سامنے آگئی
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انیمیا کی تشخیص ہونے والے افراد میں کینسر اور موت کے خطرے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ تحقیق کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی، جو اسٹاک ہوم ارلی ڈیٹیکشن آف کینسر اسٹڈی (STEADY-CAN) کے رجسٹر ڈیٹا پر مبنی ہے۔ اس میں 2011 سے 2021 تک اسٹاک ہوم کاؤنٹی کی تقریباً پوری بالغ آبادی کا جائزہ لیا گیا۔
مطالعے میں تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار ایسے افراد شامل کیے گئے جن میں نیا انیمیا تشخیص ہوا، جبکہ اتنے ہی ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا جنہیں انیمیا نہیں تھا۔ تمام شرکاء کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی اور آغاز میں کسی کو کینسر لاحق نہیں تھا۔
تحقیق کے مطابق انیمیا والے مردوں میں 6.2 فیصد اور خواتین میں 2.8 فیصد کو کینسر لاحق ہوا، جبکہ بغیر انیمیا کے افراد میں یہ شرح بالترتیب 2.4 فیصد اور 1.1 فیصد رہی۔
اسی طرح اموات کی شرح بھی انیمیا کے مریضوں میں زیادہ دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ کینسر اور موت کا خطرہ تشخیص کے ابتدائی مہینوں میں زیادہ ہوتا ہے، تاہم یہ اضافہ بعد کے عرصے میں بھی کسی حد تک برقرار رہتا ہے۔
