رمشا خان اور خوشال خان کی شادی کی تصدیق، نجی تصاویر لیک ہونے پر اظہارِ برہمی

0
رمشا خان اور خوشال خان کی شادی کی تصدیق، نجی تصاویر لیک ہونے پر اظہارِ برہمی

رمشا خان اور خوشال خان کی شادی کی تصدیق، نجی تصاویر لیک ہونے پر اظہارِ برہمی

پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان کے ساتھ شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے زیرِ گردش تھیں، کیونکہ دونوں نے ایک ساتھ دو بڑے ڈراموں میں کام کیا تھا جس کے بعد ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو آف اسکرین تعلق سے جوڑا جانے لگا۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جسے دونوں کے نکاح کی تصویر قرار دیا گیا، تاہم اس سے قبل خوشال خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان افواہوں کی تردید بھی کی تھی۔

وائرل تصویر میں رمشا خان کو ہلکے جامنی رنگ کے لباس اور سبز دوپٹے میں جبکہ خوشال خان کو سفید لباس میں دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

بعد ازاں رمشا خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس حذف کر دیں اور ایک بیان میں کہا کہ نجی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر لیک کی گئیں، اور یہ کسی کے لیے “کنٹینٹ” نہیں ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تصاویر کو مزید شیئر نہ کیا جائے اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ چونکہ وہ زندگی کے نئے سفر میں داخل ہو رہی ہیں، اس لیے امید ہے کہ ان کی شیئر کردہ تصاویر ڈیلیٹ کر دی جائیں اور دوبارہ پوسٹ نہ کی جائیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں—کچھ صارفین نے نکاح کو خفیہ رکھنے پر سوال اٹھائے جبکہ بعض نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے