سونو نگم نے کتنی بڑی زمین کتنے کروڑ میں فروخت کی؟

0
سونو نگم نے کرجت میں 4.5 ایکڑ زمین تقریباً 1.95 کروڑ میں فروخت کردی

سونو نگم نے کرجت میں 4.5 ایکڑ زمین تقریباً 1.95 کروڑ میں فروخت کردی

بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے ممبئی کے قریب کرجت میں واقع اپنی 1.9 ہیکٹر (تقریباً ساڑھے 4 ایکڑ) زمین 1 کروڑ 95 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ زمین چار مختلف معاہدوں کے تحت مختلف خریداروں کو فروخت کی گئی، اور اس کی رجسٹری کا عمل 7 اپریل 2026 کو مکمل ہوا۔

رجسٹری کے دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ 70 ہزار روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کی گئی۔

کرجت، جو رائے گڑھ ضلع میں واقع ہے، اس وقت تیزی سے ترقی کرتا ہوا علاقہ سمجھا جا رہا ہے اور اسے سکینڈ ہومز اور ہاؤسنگ پروجیکٹس کے لیے ابھرتا ہوا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ علاقہ نیو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے اور مستقبل میں بڑے شہری پھیلاؤ کا حصہ بننے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ سونو نگم 2025 میں بھی اپنی رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کے باعث خبروں میں رہے تھے، جب انہوں نے ممبئی کے سانتا کروز ایسٹ میں ایک کمرشل پراپرٹی 5 سال کے لیے لیز پر دی تھی، جس کا مجموعی کرایہ 12.61 کروڑ روپے سے زائد تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے