ٹیم اچھا پرفارم کرے تو مزہ آتا ہے، مومینٹم برقرار رکھیں گے: بابر اعظم

0
ٹیم اچھا پرفارم کرے تو مزہ آتا ہے، مومینٹم برقرار رکھیں گے: بابر اعظم

ٹیم اچھا پرفارم کرے تو مزہ آتا ہے، مومینٹم برقرار رکھیں گے: بابر اعظم

بابر اعظم، کپتان پشاور زلمی، نے ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد کہا ہے کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی دکھاتی ہے تو کھیل کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو گئی ہے اور اب ریڈ بال کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنایا جا رہا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ زلمی کا بننے والا مومینٹم برقرار رکھا جائے، کیونکہ کامیابی کے لیے کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑی سفیان مقیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس انداز میں بولنگ کر رہے ہیں، ان کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔

اپنی کپتانی سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اگر ان کے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو وہ ضرور حاصل کریں گے، جبکہ ان کی خواہشات بڑی ہیں لیکن سب کچھ وقت اور قسمت کے مطابق ہوتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے