عازمین حج کو سعودی سم کارڈ اور انٹرنیٹ ڈیٹا مفت فراہم کرنے کا اعلان
عازمین حج کو سعودی سم کارڈ اور انٹرنیٹ ڈیٹا مفت فراہم کرنے کا اعلان
وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حاجی کو سعودی عرب میں مفت سم کارڈ فراہم کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق 40 دن کے طویل قیام والے عازمین کو 600 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا بلا معاوضہ دیا جائے گا۔ جبکہ شارٹ پیکج کے تحت جانے والے حجاج کرام کو 300 منٹس اور 25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا مفت فراہم کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ منٹس کال کرنے اور وصول کرنے دونوں کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی فراہم کردہ سم کے علاوہ کوئی اور سم خریدنے سے گریز کریں تاکہ سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
