ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی

0
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ملک بھر میں 14 اپریل 2026 سے 20 اپریل 2026 تک انٹرنیٹ کی رفتار میں وقفے وقفے سے کمی آ سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل کنسورشیم کی جانب سے زیرِ سمندر کمیونیکیشن لائن کی مرمت کا شیڈولڈ کام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس دوران صارفین کو خاص طور پر شام کے اوقات میں، جب انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، رفتار میں کمی اور سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی نے واضح کیا کہ اگرچہ صارفین کو کم سے کم مشکلات دینے کی کوشش کی جائے گی، تاہم عالمی سطح پر جاری اس مرمتی کام کے باعث عارضی طور پر کنیکٹیویٹی میں اتار چڑھاؤ ناگزیر ہے۔ ساتھ ہی صارفین سے اس غیر معمولی صورتحال پر معذرت بھی کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے