شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت آج متوقع
سرخی: شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت آج متوقع
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آج انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ فورم میں شرکت اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کے لیے باعث مسرت ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے قطر میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی، جس میں خلیجی خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
