اسپیشل ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ، ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے
اسپیشل ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ، ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران پولیس افسر ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انہیں دورانِ ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کے مطابق مرحوم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات تھے لیکن اسپیشل ڈیوٹی کے سلسلے میں اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔
ان کی میت ان کے آبائی علاقے رجانہ کے نواحی چک نمبر 26 میں منتقل کی جائے گی۔
