آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 31 جہاز ری ڈائریکٹ؛ ایران نے مذاکرات ناکہ بندی سے مشروط کر دیے

0
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 31 جہاز ری ڈائریکٹ؛ ایران نے مذاکرات ناکہ بندی سے مشروط کر دیے

آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 31 جہاز ری ڈائریکٹ؛ ایران نے مذاکرات ناکہ بندی سے مشروط کر دیے

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا ہے کہ آج رات آبنائے ہرمز میں امریکی فورسز نے 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینٹکام کا کہنا ہے کہ جاری ناکہ بندی کے نتیجے میں متعدد جہازوں کو بندرگاہوں کی جانب واپس بھیجا گیا یا انہیں متبادل راستوں پر جانے پر مجبور کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ری ڈائریکٹ کیے جانے والے جہازوں میں زیادہ تر آئل ٹینکرز شامل تھے اور تمام جہازوں نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کیا۔

سینٹکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے آپریشن میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی، 17 جنگی جہاز اور 100 سے زیادہ طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی تجارتی جہاز کو نشانہ بنا کر قبضے میں لیا تھا، جسے ایران نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے مذاکرات کو ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق امریکا مذاکراتی عمل کو دباؤ کا ذریعہ بنا رہا ہے، جبکہ دھمکیاں اور وعدہ خلافیاں ہی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے