اسلام آباد میں ایران،امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور متوقع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

0
اسلام آباد میں ایران–امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور متوقع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں ایران–امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور متوقع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس صورتحال کے باعث شہر کے اہم علاقے ریڈ زون میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہیں۔

پولیس حکام نے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدامات ایران اور امریکا کے درمیان متوقع سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں، جنہیں خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے