پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

0
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق تازہ ترین مرحلے میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگی گزشتہ روز مکمل کی گئی، جس کے بعد مجموعی واجب الادا رقم مکمل طور پر ادا ہو چکی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے دوران بھی 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی، یوں مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کے مالیاتی ڈپازٹس واپس کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام ادائیگیاں طے شدہ مالیاتی طریقہ کار اور معاہدوں کے مطابق کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مالیاتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، جسے ملک کے زرمبادلہ ذخائر اور مجموعی مالیاتی استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے