ایران کے پاس مذاکرات کا آخری موقع، ایٹمی پروگرام ترک کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ جنگ

0
ایران کے پاس مذاکرات کا آخری موقع، ایٹمی پروگرام ترک کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ جنگ

ایران کے پاس مذاکرات کا آخری موقع، ایٹمی پروگرام ترک کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ جنگ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی وزیرِ جنگ Pete Hegseth نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر دانشمندانہ فیصلہ کرے اور اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ترک کرے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ممکنہ ڈیل کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی برادری کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے مثبت پیش رفت دکھانا ہوگی۔

امریکی وزیرِ جنگ نے مزید کہا کہ ایرانی سمندروں میں امریکی ناکا بندی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، جس کا مقصد خطے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے جنرل Dan Kane نے بتایا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکا بندی پر ہر سطح پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ان کے مطابق قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز "توسکا” کا عملہ محفوظ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے