پاکستان ایران-امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

0
پاکستان ایران-امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

پاکستان ایران-امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار بدستور ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران-امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور اس سے آگے امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران-امریکا مذاکراتی عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف سرکاری ذرائع سے جاری بیانات تک محدود ہے، اور غیر مصدقہ حوالوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نام پاکستانی حکام یا سوشل میڈیا پر زیر گردش معلومات پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتیں، اس لیے میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور صرف مستند سرکاری بیانات پر انحصار کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے