اداکارہ مومنہ اقبال کی ممکنہ شادی کی خبروں پر سوشل میڈیا میں چہ مگوئیاں

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشہ خان اور اداکار خوشحال خان کی شادی کے اچانک اعلان کے بعد اب سوشل میڈیا پر اداکارہ مومنہ اقبال کے حوالے سے بھی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں، اور مبینہ طور پر قریبی عزیز و اقارب کو دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم ان خبروں کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ دولہا کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

مزید یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اپنی شادی کے بعد تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی، جس کے بعد ہی ان کے ہونے والے شوہر کی شناخت واضح ہو سکے گی۔

ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مومنہ اقبال کے لیے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، تاہم مداح حتمی اعلان کے منتظر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے