بڑی معاشی خبر | بجٹ 27-2026 میں سپر ٹیکس میں بڑی تبدیلی

0
بڑی معاشی خبر | بجٹ 27-2026 میں سپر ٹیکس میں بڑی تبدیلی

بڑی معاشی خبر | بجٹ 27-2026 میں سپر ٹیکس میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وفاقی بجٹ 2026-27 میں حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے بڑا ریلیف دینے کی تجویز دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدنی والے کاروباروں پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ:

پہلے سپر ٹیکس 6 سلیبس میں 1 سے 7.5 فیصد تک وصول کیا جا رہا تھا
اب 15 سے 50 کروڑ آمدن والے سلیبس پر یہ ٹیکس مکمل ختم کرنے کی تجویز ہے

مزید اہم تبدیلیاں

50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی تجویز
بینکوں، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزر سیکٹر پر سپر ٹیکس برقرار رہے گا

حکومتی مؤقف کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے