زین ملک کا نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

0
زین ملک کا نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

زین ملک کا نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے میوزک پروجیکٹ میں لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں ایک میوزک شو میں شرکت کے دوران زین ملک نے اپنے آنے والے البم سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔ ایک خصوصی سیگمنٹ میں مختلف گانے سنائے گئے جنہیں پہچاننے کا ٹاسک دیا گیا، اس دوران نصرت فتح علی خان کا مشہور کلام بھی چلایا گیا جسے زین ملک نے فوراً پہچان لیا۔

اس موقع پر زین ملک نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی نے ان کے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ان سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے نئے البم میں شامل ایک گانے کا نام بھی "نصرت” رکھا ہے، جو اس عظیم فنکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔

زین ملک کے مطابق نصرت فتح علی خان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں سننے والوں کے دلوں کو چھوتی ہے اور نسل در نسل اپنا اثر قائم رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ زین ملک کا نیا البم 17 اپریل کو ریلیز ہوگا، جبکہ اس کا ایک گانا Sideways پہلے ہی جاری ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ مداح اب بے صبری سے مکمل البم کا انتظار کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے