بلآخر انصاف ہو گیا: علی ظفر
بلآخر انصاف ہو گیا: علی ظفر
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار Ali Zafar نے گلوکارہ Meesha Shafi کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
45 سالہ گلوکار نے 31 مارچ کو اس ہائی پروفائل کیس میں فیصلہ اپنے حق میں آنے کے بعد 8 سال پر محیط طویل قانونی جنگ کا اختتام کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ میشا شفیع پیشیوں کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور نہ ہی وہ اپنے الزامات کے حق میں مؤثر شواہد فراہم کر سکیں۔ دوسری جانب علی ظفر نے اپنے گواہان عدالت میں پیش کیے، جس کے بعد فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا گیا۔
یہ کیس گزشتہ کئی برسوں سے میڈیا اور شوبز انڈسٹری میں زیر بحث رہا اور اب عدالت کے فیصلے کے بعد اس کا اہم مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
