کم تیل میں خستہ اور ذائقہ دار فرنچ فرائز، امریکی محققین نے نیا طریقہ دریافت کر لیا
کم تیل میں خستہ اور ذائقہ دار فرنچ فرائز، امریکی محققین نے نیا طریقہ دریافت کر لیا
امریکا کی یونیورسٹی آف اِلینوائے کے محققین نے فرنچ فرائز کو کم تیل میں بھی خستہ اور ذائقہ دار بنانے کا ایک جدید طریقہ دریافت کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تکنیک میں روایتی فرائنگ کے ساتھ مائیکروویو کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے فرائز کم تیل میں پک جاتے ہیں اور ان کی کرسپینس برقرار رہتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے نہ صرف ذائقہ متاثر نہیں ہوتا بلکہ کھانے میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے، جس سے صارفین صحت مند انداز میں فرنچ فرائز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ فرنچ فرائز کو عام طور پر غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے، لیکن لوگ انہیں کھانا ترک نہیں کرتے، اسی لیے سائنس دانوں نے انہیں کم نقصان دہ بنانے پر توجہ دی ہے۔ مطالعے میں بتایا گیا کہ روایتی حرارت فرائز کی خستگی برقرار رکھتی ہے، جبکہ مائیکروویو ہیٹنگ تیل کے استعمال کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
