دیدار اور ریشم کا سوشل میڈیا تنازع شدت اختیار کر گیا، عظمیٰ بخاری کی صلح کی کوششیں ناکام

0
دیدار اور ریشم کا سوشل میڈیا تنازع شدت اختیار کر گیا، عظمیٰ بخاری کی صلح کی کوششیں ناکام

دیدار اور ریشم کا سوشل میڈیا تنازع شدت اختیار کر گیا، عظمیٰ بخاری کی صلح کی کوششیں ناکام

پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ چند روز قبل دیدار نے ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’منفی اثر رکھنے والی شخصیت‘‘ اور ’’لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والی‘‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔

اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت عظمیٰ بخاری نے دونوں اداکاراؤں سے درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہ کریں اور دیدار کو معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا۔

تاہم دیدار نے اس تمام صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے واضح الفاظ میں معافی مانگنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انہیں کوئی زبردستی معافی پر مجبور نہیں کر سکتا۔

اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ماضی میں وہی لوگ جو آج ان کا نام لینے سے گریز کرتے ہیں، کبھی ان کے قریب تھے، ان کے گھر آتے جاتے، وقت گزارتے اور ہر موقع پر رابطہ رکھتے تھے۔ دیدار کے مطابق اب وہی لوگ انہیں کمتر سمجھنے لگے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ حقیقت سب پر عیاں ہو جائے گی اور لوگ خود سب کچھ جان جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے