ہانیہ عامر کی دوست کی شادی میں دھوم، ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

0
ہانیہ عامر کی دوست کی شادی میں دھوم، ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر کی دوست کی شادی میں دھوم، ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی جاندار شخصیت اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی، جہاں رنگا رنگ ایونٹس میں شوبز کی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں یشما گل شامل تھیں۔

تقریبات کے دوران قوالی نائٹ اور سنگیت پر ہانیہ عامر کا انداز خاص طور پر نمایاں رہا۔ انہوں نے معروف ڈیزائنر حسین رہر کے ڈیزائن کردہ سیاہ اور سنہری لہنگے میں شرکت کی، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔

اس موقع پر ہانیہ نے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ خوب ڈانس کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی بھرپور انرجی اور پراعتماد انداز نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، جبکہ مداح بھی ان کے اس اسٹائل کو خوب سراہ رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے