سوریا کمار یادیو کی خاموشی ٹوٹ گئی، کپتانی چھننے پر شریاس ائیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
سوریا کمار یادیو کی خاموشی ٹوٹ گئی، کپتانی چھننے پر شریاس ائیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان Suryakumar Yadav نے کپتانی سے ہٹائے جانے اور اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا۔ ممبئی میں ایک مقامی میچ کے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نئے کپتان Shreyas Iyer کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کی قیادت سنبھالنے پر خوش ہیں۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ انہوں نے شریاس ائیر کے ساتھ ممبئی میں کرکٹ کھیلی ہے اور یہ ایک دلچسپ اتفاق ہے کہ بھارت کے گزشتہ تین ٹی ٹوئنٹی کپتان — Rohit Sharma، وہ خود اور اب شریاس ائیر — تینوں کا تعلق ممبئی سے ہے۔
دوسری جانب بھارتی چیف سلیکٹر Ajit Agarkar نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے اور ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، تاہم ٹیم کے مستقبل اور اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا۔ ان کے مطابق حالیہ فارم، طویل مدتی منصوبہ بندی اور قیادت کی ضروریات کے پیشِ نظر شریاس ائیر کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ ایشین گیمز کے لیے بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی سلیکشن کمیٹی کا ماننا ہے کہ شریاس ائیر کی قیادت میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج تیار کرکے آئندہ عالمی ایونٹس کے لیے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جا سکتی ہے۔
