8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت
8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت
خبر:
اسلام آباد میں ملاقات کے دوران پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو بھی مسترد کیا گیا، اور رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے بند رکھنے کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اعلامیے میں اردن کے محکمہ اوقاف اردن کو مسجد اقصیٰ کے امور کا واحد مجاز ادارہ قرار دینے کے مؤقف کو دہرانے کے ساتھ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔
