ندا یاسر کا دھنیا سے متعلق سوال وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل
ندا یاسر کا دھنیا سے متعلق سوال وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل
پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے پودوں اور باغبانی سے متعلق ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کی، جس میں ماہرین کے ساتھ معروف اداکارہ فضیلہ قاضی بھی بطور مہمان شریک ہوئیں۔
پروگرام کے دوران فضیلہ قاضی نے اپنے کچن گارڈن کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دھنیے کو تازہ رکھنے کے لیے پلاسٹک کنٹینر میں اگاتی ہیں، جس سے اس کی شیلف لائف بڑھ جاتی ہے۔
اسی دوران ندا یاسر نے معصومانہ انداز میں سوال کیا کہ کیا دھنیا اس کنٹینر میں مسلسل بڑھتا رہتا ہے؟ ان کا یہ سوال سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔
کچھ صارفین نے ان کے سوال پر طنز کیا، جبکہ دیگر نے اسے معصوم اور دلچسپ قرار دیا۔ بعض صارفین نے تنقیدی انداز بھی اپنایا۔
واضح رہے کہ ندا یاسر اس سے قبل بھی اپنے معصومانہ سوالات اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہ چکی ہیں۔
