بارشوں کا نیا سپیل کب تک جاری ؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کا نیا سپیل کب تک جاری ؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)لاہور شہر میں بادلوں کی چادر نے سورج کو ڈھانپ لیا ہے جبکہ آسمان پر سیاہ گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں 10ویں نمبر پر ہے اور شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 102 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں، تاہم 19 اپریل تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
