امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کے بارے میں کہا کہ کل سرپرائز مل سکتا ہے۔

0
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کے بارے میں کہا کہ کل سرپرائز مل سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کے بارے میں کہا کہ کل سرپرائز مل سکتا ہے۔

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا عمل جاری ہے اور وہ جلد اس حوالے سے اچھی خبر دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ کل کوئی بڑا سرپرائز سامنے آ سکتا ہے جبکہ ان کے مطابق ایک اہم اور ذہین شخصیت بھی امریکا پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے معاملے پر پیش رفت کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل چکی ہے اور خطے میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ نیٹو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا کو نیٹو سے مزید مدد کی ضرورت نہیں۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی سمیت دنیا بھر میں 10 جنگیں رکوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے