ٹرمپ کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، آبنائے ہرمز بند کرنے کا عندیہ — ایرانی اسپیکر کا سخت ردعمل
ٹرمپ کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، آبنائے ہرمز بند کرنے کا عندیہ — ایرانی اسپیکر کا سخت ردعمل
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتوں دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایسے بیانات سے امریکا کو فاتح نہیں سمجھا جا سکتا اور نہ ہی ان سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے رکاوٹیں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی اور اس راستے سے جہازوں کی آمدورفت ایران کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آبی گزرگاہ سے متعلق فیصلے زمینی حقائق کے مطابق ہوں گے، سوشل میڈیا پر نہیں۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ میڈیا اور عوامی رائے کو متاثر کرنا جنگ کا حصہ ہے، تاہم ایرانی عوام ایسے حربوں سے متاثر نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ درست معلومات کے لیے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات دیکھے جائیں۔
